بلوچستان اپیکس کمیٹی اجلاس،بھتہ خوروں، سونا اسمگلنگ اور حوالہ و ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20 واں اجلاس ہوا،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت کی،اجلاس میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سمیت مفاد عامہ کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ و توثیق کی گئی،اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ حوالہ و ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے ایف آئی اے بلوچستان کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا، وائٹ کالر کرائم اور بھتہ خوروں کے خلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت کی، اپیکس کمیٹی نےریاست مخالف اور منافرت پر مبنی اشاعتی مواد پر پابندی کا فیصلہ کیا ۔اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرز تین سال تک اپنے اضلاع میں فرائض سرانجام دینے کے پابند ہوں گے، پوست کی کاشت اور لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی،پوست کی کاشت خرید و فروخت میں ملوث عناصر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اپیکس کمیٹی کا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشییٹیوز کے تحت مکمل کردہ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس ڈی آئی کے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اپیکس کمیٹی نے کوئٹہ میں گیس پریشر کو درست کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپیکس کمیٹی کے 20 ویں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف آئی اے کو ہدایت کی بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، اور وائٹ کالر کرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ریاست مخالف اور منافرت پر مبنی مواد ناقابل برداشت کارروائی قابل تحسین ہے،دیہی علاقوں میں بہتر طبی سہولیات کے لیے ڈاکٹرز کم از کم تین سال تک اپنے لوکل اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ پوست کی کاشت لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:چوری یا سردیوں کا سٹاک ،چور دوکان سے 1کلو کاجو،2 کلو بادام ،3 کلو اخروٹ و دیگر اشیا لے گئے