فرانس : بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانس میں ایک عدالت نے ایک خاتون کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بلی کو ہمیشہ کے لیے گھر کے اندر رکھیں، یہ واقعہ فرانس کے چھوٹے قصبے آلِس میں پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، پڑوسی نے الزام لگایا کہ بلی پودوں کو نقصان پہنچاتی اور پرندوں کو خوفزدہ کرتی ہے۔
عدالت نے پڑوسی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ بلی کو گھر میں رکھ کر باہر جانے سے روکا جائے، جس کے نتیجے میں یہ بلی عملی طور پر ’گھر میں قید‘ ہو گئی۔
جانوروں کے حقوق کے حمایتیوں نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ بلیاں فطری طور پر آزاد مخلوق ہیں۔
اس طرح کے فیصلے ملک بھر میں پالتو جانوروں کی آزادی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کیس کو “فرانس کا سب سے متنازعہ بلی فیصلہ” قرار دیا ہے۔
اس کیس کی وجہ سے نہ صرف جانوروں کے حقوق بلکہ پڑوسیوں کے جھگڑوں پر بھی وسیع بحث چھڑ گئی ہے۔