امریکا کی جانب سے بھارت کو نئی دہلی دھماکوں کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

Nov 13, 2025 | 09:28:AM
امریکا کی جانب سے بھارت کو نئی دہلی دھماکوں کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔

اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: چین کا اعلان