معروف بھارتی اداکارہ حادثے میں ہلاک

Nov 13, 2022 | 23:15:PM
بھارت، مراٹھی ٹیلی ویژن اداکارہ، موٹر سائیکل، ٹریکٹر ،
کیپشن: سینما ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک 32 سالہ مراٹھی ٹیلی ویژن اداکارہ کی اس وقت موت ہوگئی جب ضلع کولہاپور میں اس کی موٹر سائیکل کو کنکریٹ مکسر ٹریکٹر نے ٹکر ماری۔
پولیس کے مطابق کلیانی کورالے جادھو، جو ٹی وی سیریل 'توجیہت جیو رنگالا' میں نظر آتی ہے، ہفتے کی شام دیر گئے گھر جا رہی تھی جب سانگلی کولہاپور ہائی وے پر ہالونڈی چوراہے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
کولہاپور پولیس اہلکار نے بتایاکہ اداکارہ کو قریبی ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دےدیا گیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار