ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار

Nov 13, 2022 | 20:41:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈالر، آزاد، ملکی معیشت، بیڑہ غرق، ڈالر اور روپے، قدر میں توازن،
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے،عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دبئی میں مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی تھی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ملک بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجودپاکستان کو انعام میں کتنی رقم ملی؟