مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، معیشت درست سمت گامزن ہے،وفاقی وزیر خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے باعث مالی اور کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہیں، برآمدی شعبے کی بہتر کارکردگی میں بہتری سمیت معیشت درست سمت گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملاقات کے لیے آئے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد میں زیادہ تر امریکی سرمایہ کارشامل تھے۔