بنوں: مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے

May 13, 2026 | 14:21:PM
بنوں: مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈرائیور اور گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے گئے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھی، مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔