پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کیلئے ہمیشہ قائم رہے گا، اعظم سواتی

May 13, 2025 | 12:43:PM
 پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کیلئے ہمیشہ قائم رہے گا، اعظم سواتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ  پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا، میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔