ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

May 13, 2025 | 09:46:AM
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں با رش ہونے کی توقع ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بارش گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈوارنر کا بڑا اعلان ۔۔۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تربت، سبی میں درجہ حرارت 44، نواب شاہ 46، دادو میں 47 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

 لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی  گرمی بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور کا درجہ حرارت 39تک جانے  کا امکان ہے ۔