پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

May 13, 2023 | 22:17:PM
پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے سپریم کورٹ کےباہر احتجاج کی کال پر  پاکستان تحریک انصاف نے  یوسی سطح پر ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کل شام 5بجے یوسیز کی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی، احتجاجی مظاہرہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا جائے گا،عدلیہ بچاؤ  کے نام سے تمام کارکنان کو ہر یو سی کے اندر پرامن مظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ 

واضح رہےکہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری  کے بعد سپریم کورٹ نے 11 مئی کو  عمران خان کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کہا تھا اور پھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمران خان  کی حفاظتی ضمانت نظور کر لی تھی ، جس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے خلاف پیر کے روز احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔