یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم

May 13, 2023 | 14:10:PM
یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 17 خواتین کارکنوں کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 17 خواتین کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تمام کارکنوں کی نظربندی کے نوٹیفکیشن کو معطل  کیا،عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق وزیر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام خواتین کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ گر گیا

 دوسری جانب  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو دی گئی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،تحریری حکم نامے کے مطابق عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔