بلاول بھٹو زرداری آج  میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے

May 13, 2023 | 09:44:AM
بلاول بھٹو زرداری آج  میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی جس میں بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان کریں گے، شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ ٹاور پر جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔