نامور گلوکار یعقوب بلبلہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

May 13, 2023 | 00:19:AM
نامور گلوکار یعقوب بلبلہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(زین مدنی )پاکستانی  نامور اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.

تفصیلات کے مطابق  گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ فالج کا شکار تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے زیر  علاج  تھے،گلوکار جمعہ کے روز لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کو سینکڑوںسوگواران کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

یقعوب عاطف نے" پانی دا بلبلہ گا"کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا، وہ پچاس سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے.

گلوکار لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے،قوالیاں سنتے سنتے شوبز کی طرف آ گئے اور14 برس کی عمر میں1971 میں ریڈیو پاکستان میں ایڈیشن دیا اور کامیاب رہے۔

انہوں نے پانی کا بلبلہ مقبول ڈرامہ "وارث "میں پہلی مرتبہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا،یعقوب عاطف نے اپنے آخری ایام کافی مشکل میں گزارے.

ایک انٹرویو میں یعقوب عاطف کا کہنا تھا کہ" ان کی گزر بسر کرنے والی اللہ تعالی کی ذات ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے 25 ہزار روپے ملتا تھا، یہ رقم کم ہوتے ہوئے اب صرف پانچ ہزار روپے رہ گئی ہے، ظاہری بات ہے اس معمولی رقم سے گزارا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔