پی ٹی آئی کا جلسہ سی ٹی آئی گراﺅنڈ پر ہی ہوگا، عثمان ڈار

May 13, 2022 | 19:36:PM
تحریک انصاف، رہنما عثمان ڈار، ضلعی انتظامیہ، متبادل مقام،
کیپشن: عثمان ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متبادل مقام پر جلسہ کرنے کے حوالے سے بیان پر کہاہے کہ جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ،کل پی ٹی آئی کا جلسہ سی ٹی آئی گراﺅنڈ پر ہی ہوگا،عمران خان کل سیالکوٹ کے عوام سے خطاب کریں گے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے عثمان ڈار نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ جلسے میں خلل ڈال رہی ہے،ہم نے جلسے کیلئے آٹھ روز قبل درخواست دی تھی، آج ڈپٹی کمشنر نے ہمیں کہا جلسہ کسی متبادل مقام پر کر لیں ،ان کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہئے تھا،جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ،عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عیسائی برادری سے نہیں الجھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ناراضگیاں ختم، ایم کیو ایم کے سابق رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل