عید پر فلم رادھے ریلیز تو ہوئی مگر ایسا کا م ہو گیا جو سلما ن خان نے بھی سو چا نہ ہوگا

May 13, 2021 | 19:21:PM
 عید پر فلم رادھے ریلیز تو ہوئی مگر ایسا کا م ہو گیا جو سلما ن خان نے بھی سو چا نہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی ریلیز کے چند منٹوں میں ہی اتنی ٹریفک جام ہو گئی کہ کسی نے سو چا بھی نہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم "رادھے" آج عید کے پہلے روز دوپہر 12 بجے آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی گئی تھی۔ سلمان خان کی فلم ریلیز ہوتے ہی انڈیا سمیت دنیا بھر سے شائقین نے ویب سائٹ پر لاگ اِن کیا جس کی وجہ سے ٹریفک حد سے زیادہ ہوگئی اور سرور کریش کرگیا۔ اس دوران بعض مداح تو فلم دیکھنے میں کامیاب رہے جبکہ بہت سے لوگ سرور کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔
یا د رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کوریو گرافر پربھو دیوا نے دی ہے۔ اس میں سلمان خان کے ساتھ دشا پاٹنی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف کے مرکزی کردار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا کے گھر صف ما تم بچھ گئی