چاغی :پاک ایران شاہراہ پر گاڑی اُلٹ گئی، 2 افراد موقع پر جاں بحق 

Mar 13, 2026 | 23:50:PM
چاغی :پاک ایران شاہراہ پر گاڑی اُلٹ گئی، 2 افراد موقع پر جاں بحق 
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر گھٹ کے مقام پر گاڑی الٹ گئی ، گاڑی کے اُلٹنے سے َدو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نان کسٹمز پیڈ تھی ، گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا  تھا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق جب ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا تو اس پر پر فائرنگ کی گئی جس سے ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی الٹ گئی ، جاں بحق اور زخمی افراد افغان شہری بتائے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے