ہانیہ ہامر اور عاصم اظہرکی شادی ہو رہی ہے؟ یشما گل نے لب کشائی کردی

Mar 13, 2026 | 12:56:PM
 ہانیہ ہامر اور عاصم اظہرکی شادی ہو رہی ہے؟ یشما گل نے لب کشائی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سےپہلی بار اظہارخیال کردیا۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی جس میں فون کال پر ایک مداح نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سےمتعلق سوال کیا کہ آپ ہانیہ عامر کی بیسٹ فرینڈ ہیں کیا آپ ہمیں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بتاسکتی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں یشماگل نے کہا کہ کسی کی شادی کا معاملہ ذاتی ہوتا ہے جن کی شادی ہورہی ہے وہ لوگ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔


یشماگل نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں تو مجھے ہانیہ عامراور عاصم اظہرکی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پتا چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کا پوڈ کاسٹ معاوضہ؛ سوشل میڈیا پرنیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
یشماگل کامزید کہنا تھا کہ میری یہی دعا ہے کہ سب کی اچھی جگہ اور وقت پر شادی ہوجائے۔