کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل 

Mar 13, 2026 | 12:56:PM
کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس معطل کر دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی کمی کے باعث آج کوئٹہ سے بولان میل روانہ نہیں ہوئی، بولان میل اب 16 مارچ کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

 بولان میل نے آج کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عید پرموسلادھاربارش،محکمہ موسمیات کی بڑی  پیشگوئی

واضح رہے کہ مسافروں کی کمی کے باعث پاکستان ریلویز ملک بھر میں مختلف ٹرینوں کو معطل کرتا ہے۔