رشمیکا مندانا کی پرانی آڈیو لیک، اداکارہ نے سخت وارننگ دیدی

Mar 13, 2026 | 12:30:PM
 رشمیکا مندانا کی پرانی آڈیو لیک، اداکارہ نے سخت وارننگ دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور اداکارہ رشمیکا مندانا کی 8 سال پرانی ذاتی آڈیو لیک ہوگئی جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ 
رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے اس مبینہ آڈیو کلپ پر ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 8 سال پرانی ایک نجی گفتگو پر مبنی ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی،مبینہ طور پر یہ آڈیو ایسی گفتگو پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کے خاندان کے ایک فرد ممکنہ طور پر ان کی والدہ بھی شامل ہیں،اس میں اداکارہ کے ماضی کے تعلق کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے جو رکشت شیٹی کے ساتھ تھا۔


اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں 29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی جو اس گفتگو میں شامل تھے، اس گفتگو کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ آن لائن پھیلایا گیا جس کی وجہ سے بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے اس کلپ کے پھیلاؤ کو اپنی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جو لوگ اسے شیئر کر رہے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رشمیکا نے لکھا کہ 8 سالوں سے انہیں بعض میڈیا اداروں اور آن لائن صارفین کی جانب سے غلط معلومات، ہراسانی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ان تمام حالات کے باوجود وہ زیادہ تر خاموش رہیں، حالانکہ اس سے انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
رشمیکا نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ اس معاملے میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو بھی گھسیٹا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جو لوگ یہ کلپ پھیلا رہے ہیں انہیں اسے ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اداکارہ نے اس آڈیو کے وائرل ہونے کے وقت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی زندگی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کا پوڈ کاسٹ معاوضہ؛ سوشل میڈیا پرنیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے 26 فروری 2026 کو ادے پور میں شادی کی تھی جس کے بعد جوڑے نے حیدرآباد میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے لیے ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی۔