کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفی دیدیا

Mar 13, 2026 | 11:45:AM
کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفی دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفی دیدیا ،کے الیکٹرک نے اہم تبدیلی سے متعلق ملکی و غیر ملکی شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔
کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار ارشد چشتی کو متبادل ڈائریکٹر مقرر کر دیا،شہریار ارشد چشتی کو مارک جیرارڈ اسکیلٹن کے متبادل ڈائریکٹر کے طور پر فوری طور پر تعینات کیا گیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے متبادل ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا گیا۔

کمپنی سیکرٹری کے مطابق تقرری کی منظوری کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا جنگ سے متعلق چینی پروفیسر کی  ایک اور بڑی پیشگوئی