بھارتی وزیراعظم مودی کا ایرانی صدر سے رابطہ، مکالمے اور سفارت کاری پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے نریندر مودی نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے خطے کی سنگین صورتِ حال پر ایرانی صدر سے بات چیت کی ہے۔
نریندر مودی کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران کشیدگی میں اضافے، انسانی جانوں کے ضیاع اور انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
Had a conversation with Iranian President, Dr. Masoud Pezeshkian, to discuss the serious situation in the region.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2026
Expressed deep concern over the escalation of tensions and the loss of civilian lives as well as damage to civilian infrastructure.
The safety and security of…
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی، ساتھ ہی اشیاء اور توانائی کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا بھارت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔