امیت شاہ کا دورہ، تلنگانہ میں ”واشنگ پاﺅڈر نرما “ کے پوسٹر چسپاں 

Mar 13, 2023 | 22:59:PM
امیت شاہ کا دورہ، تلنگانہ میں ”واشنگ پاﺅڈر نرما “ کے پوسٹر چسپاں 
کیپشن: امیت شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے د ورے کے موقع پر ”واشنگ پاﺅڈر نرما“ کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ۔
 پوسٹروں پر ”’واشنگ پاﺅڈر نرما خوش آمدید امیت شاہ“ تحریر ہے۔یہ پوسٹر نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے ہیں۔پوسٹروں کے ذریعے بی جے پی پر کڑی تنقید کی گئی او ر یہ بتایا گیا کہ اگر کوئی بدعنوان شخص بی جے پی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو اسکے سار ے داغ دھل جاتے ہیں ۔پوسٹروں میں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں تصاویر موجود ہیں جن پر قبل ازیں بدعنوانی کے الزامات تھے تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے میرے سمیت سب حکمرانوں نے تحائف لئے ہیں،خواجہ آصف