برطانیہ میں بھی بادشاہت مخالف نعرے لگ گئے

Mar 13, 2023 | 22:03:PM
برطانیہ میں بھی بادشاہت مخالف نعرے لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں شہزادہ چارلس کے خلا ف ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر مظاہرہ کیا گیا  ۔

تٖفصیلات کے مطابق بادشاہت مخالف مظاہرین نے ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر ’’نوٹ مائی کنگ‘‘ نعرے لگائے ، جب کنگ چارلس اور شاہی خاندان کے سینئر ارکان دولت مشترکہ کے دن کی تقریب میں شریک ہوئے ، بادشاہت کے خلاف مہم چلانے والے گروپ ریپبلک کے کارکن ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر جمع ہوئے اور شاہ چارلس کے تقریب میں پہنچتے ہی نعرے بازی شروع کر دی۔

یہ پہلا موقع تھا جب کنگ چارلس نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے یادگاری تقریب میں شرکت کی، 74 سالہ بادشاہ نے ابی کے عظیم منبر سے پیغام دیا، لیکن شاہی خاندان کے خلاف اپنے تازہ ترین مظاہرے میں 'نوٹ مائی کنگ' لکھنے والے پلے کارڈز سے لیس مظاہرین عمارت کے باہر جمع ہوئے اور چارلس کے آتے ہی نعرے لگائے،  اس گروپ نے اس سے قبل بھی  ریلیاں نکالی تھیں اور نعرے لگائے تھے کہ چارلس بجائے کہ کورونا کیلئے کام کریں یہ   ہمارے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ 

بادشاہت مخالف  مہم کے رہنما 48 سالہ گراہم اسمتھ  ہیں جو کہ ممکنہ طور پر برطانیہ میں سب سے زیادہ معروف جمہوریت پسند ہیں جو 20 سال سے بادشاہت کے خلاف سرگرداں ہیں، انہوں نے 1983 میں ریپبلک گروپ قائم کیا گیا تھا لیکن 2006 میں باضابطہ طور پر ایک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہونے کے بعد حالیہ برسوں میں انہوں نے خوب ترقی اور پذیرائی حاصل کی ہے۔