پی ایس ایل 8: کوالیفائر میں لاہور اور ملتان بدھ کے روز ٹکرائیں گے

Mar 13, 2023 | 14:02:PM
پی ایس ایل 8: کوالیفائر میں لاہور اور ملتان بدھ کو ٹکرائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں بدھ کے روز لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں کوالیفائر مرحلے میں بدھ کے روز لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا، اس مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔

ایلیمنیٹر1 میں جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس میں ناکام رہنے والی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر جبکہ فاتح سائیڈ جمعے کو ایلیمنیٹر 2 میں کوالیفائر کی شکست خوردہ سائیڈ سے مقابلہ کرے گی، اس میں جیتنے والی ٹیم اتوار کے فیصلہ کن معرکے کی دوسری فائنلسٹ بنے گی۔