جی سی یو فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Mar 13, 2023 | 12:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیر اشرف، فصیح نقوی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال ایک ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد کمال گاڑی پر لاہور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کی اس ناگہانی وفات پر یونیورسٹی میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا جبکہ یونیورسٹی میں 15 مارچ تک تدریسی، انتظامی اور دیگر سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ دن ساڑھے 12 جی سی یونیورسٹی ہاکی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے لاہور لے جایا جائے گا۔