نیب مریم نواز کیخلاف متحرک۔۔ ضمانت منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Mar 13, 2021 | 13:32:PM
نیب مریم نواز کیخلاف متحرک۔۔ ضمانت منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے  پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے  دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس  میں بڑی پیشرفت۔۔قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینج 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔پراسکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں. لیگی رہنما طلبی کے باجود پیش نہیں ہوتیں.مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں ،ان کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔