بنگلہ دیش کے کرکٹر کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی

Jun 13, 2026 | 21:41:PM
 بنگلہ دیش کے کرکٹر کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کمیں قومی کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کے ساتھ چٹاگانگ میں پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جا رہے تھے جب انہیں راستے میں روکا گیا۔نعیم نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے سی این جی رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور بغیر کسی واضح وجہ کے سخت رویہ اختیار کیا۔ اہلکاروں نے انہیں زبردستی پکڑ کر دوسرے رکشے میں منتقل کیا اور بعد  میں ان پر لاٹھیوں اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا۔

قومی کرکٹر نعیم حسن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے متعدد بار اپنی شناخت بطور قومی کرکٹر کرائی مگر کسی نے بات نہ سنی۔ بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور وہ گھر واپس پہنچ گئے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں طریقہ کار کی خلاف ورزی کے اشارے ملے ہیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 چٹاگانگ پولیس کے مطابق اس معاملے کی انکوائری جاری ہے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

کرکٹر پر تشدد کے واقعے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم سمیت متعدد کرکٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔  نعیم حسن آئندہ زمبابوے کے  ساتھ  ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔