وزیراعظم کی پیپلزپارٹی رہنما اعجاز جکھرانی کی رہائش گاہ آمد،بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی

Jun 13, 2026 | 20:56:PM
وزیراعظم کی پیپلزپارٹی رہنما اعجاز جکھرانی کی رہائش گاہ آمد،بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے وزیراعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے، اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر اور سید آغا رفیع اللہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟