کشمیر میں کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جانا ہماری غلطی ہے، محسن نقوی

Jun 13, 2026 | 19:15:PM
 کشمیر میں کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جانا ہماری غلطی ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  یہ ہماری  غلطی ہے ہم اے جے کے  کی کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جاتے ہیں ۔ "وہ اٹھائیس نکات لائیں اور ہم چھبیس مان لیں لیکن پھر بھی وہ راضی نہیں. "

  محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ  کشمیر میں ایکشن کمیٹی والوں کے بیشتر مطالبات مان لئے گئے وہ تب بھی "احتجاج" کرتے ہیں۔  وہ پہلے گندم میں رعایت لے گئے ۔پھر بجلی پر احتجاج !۔ بجلی کی قیمت انتہائی کم کر دی تب بھی احتجاج! محسن نقوی نے کہا،  اس طرح تو ہم بھی یہاں احتجاج کریں یہاں بجلی ذیادہ مہنگی ہے ۔

محسن نقوی نے کہا، امریکہ اور ایران کا معاہدہ بہت جلد ہو جائے گا۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دیگر سوالات کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا،زراعت کے شعبے میں ڈاؤن فال ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے۔

 محسن نقوی نے کہا صرف پاکستان ہی نہیں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت 500 روپے سے عبور ہونے لگی تھی۔تیل کی قیمتوں کو بہت مشکل سے کنٹرول کیا ہے۔

 آئل قیمتوں کی وجہ پوری دنیا میں حالات کی خرابی ہے۔ اس حساب سے ہم بہت اچھے رہے ہیں ۔ ہم نے تعلقات کو استعمال کر کے فیول اکٹھا کر لیا تھا ۔ورنہ یہاں پر دو سو ڈھائی سو  روپے فی لٹر کا جمپ لگنا تھا۔

محسن نقوی  نے کہا،  اللہ کا شکر ہے ہم بچ گئے ہیں اور ابھی ہمارے ملک میں حالات بہت بہتر ہیں ۔

ڈھائی ڈھائی سال حکومت کا فارمولا؟ یہ ہی حکومت وقت پورا کرےگی
 محسن نقوی سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا، ڈھائی ڈھائی سال کا منصوبہ میرے علم میں نہیں، یہ ہی حکومت وقت پورا کرے گی۔