3 سال تک نابالغ کھلاڑی سے زیادتی ، کوچ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر سے ایک کم عمر فٹبال کھلاڑی کے ساتھ 3 سال تک مبینہ جنسی زیادتی کا سنگین سکینڈل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کم عمر کھلاڑی کو دھوکا دینے اور زیادتی کے الزام پر 36 سالہ فٹبال کوچ ابھجیت منڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے 2023ء میں وسئی میں واقع کوچ کی فٹبال اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پولیس کو شکایت میں بتایا گیا ہے کہ کوچ نے پہلے لڑکی کا اعتماد حاصل کیا اور پھر فٹبال میں بڑے مواقع دلانے کا لالچ دیا۔
مزید پڑھیں:ڈیوڈ بیکہم ہالی وڈ واک آف فیم سٹار لے اڑے
بھارتی میڈیا کے مطابق کوچ پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ 3 سال کے دوران متعدد بار لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس دوران اس نے لڑکی کی قابلِ اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں جنہیں بعد میں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق جب اس نے کوچ سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کی تو اس نے دھمکی دی کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جائیں گی۔
مسلسل ذہنی دباؤ اور ہراسانی سے تنگ آ کر اپنے اہلِ خانہ کو تمام واقعے سے آگاہ کیا، بعد ازاں خاندان کے پولیس سے رابطہ کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔