ویڈیو :سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش مہنگی پڑ گئی ، چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں ایک خاتون یوٹیوبر کو سوشل میڈیا پر سونے کے زیورات دکھانا مہنگا پڑ گیا، کیونکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے اگلے ہی دن چور ان کے گھر جا پہنچے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا لے اڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری سے تعلق رکھنے والی رچنا گجر، جن کے سوشل میڈیا پر تقریباً ایک لاکھ فالوورز ہیں، عموماً سماجی مسائل پر ویڈیوز بناتی ہیں اور زیادہ تر مواد اپنے گھر میں ہی ریکارڈ کرتی ہیں۔
That is why one should never share personal information on social media! YouTuber Rachna Gurjar in Mohani Khyavda village, located within the jurisdiction of the Narwar police station in Shivpuri.
— Dharm (@dhram00) June 7, 2026
The police have registered a case and initiated an investigation. According to… pic.twitter.com/XYFfL2BBnK
چند روز قبل انہوں نے ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں گھر کے مختلف حصے دکھانے کے ساتھ ساتھ وہ خود زیورات پہنے ہوئے تھیں جبکہ مزید زیورات سامنے رکھ کر ان کے بارے میں بات بھی کر رہی تھیں، ویڈیو کو معمول کے مطابق اچھا رسپانس ملا مگر اس کے بعد ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔
مزید پڑھیں:فٹبال : امریکہ میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری
رپورٹ کے مطابق رات تقریباً دو بجے کچھ نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کیا اور تلاش کے بعد وہی زیورات لے گئے جو ویڈیو میں دکھائے گئے تھے، خاتون کے مطابق چور تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی سامان اور حتیٰ کہ انرجی ڈرنکس کا ایک کارٹن بھی ساتھ لے گئے۔
رچنا گجر کا کہنا ہے کہ گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود تھے تاہم ملزمان نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور کیمروں کا رخ بھی موڑ دیا، جس کی وجہ سے شناخت ممکن نہیں ہو سکی، انہوں نے نوار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں کچھ افراد کو کیمرے کا رخ تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا گھروں کی قیمتی اشیا کو عوامی پلیٹ فارمز پر دکھانا محفوظ ہے یا نہیں اور صارفین اس حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔