ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، متحدہ عرب امارات نے خبرایجنسی کا دعویٰ مسترد کر دیا

Jun 13, 2026 | 08:52:AM
 ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، متحدہ عرب امارات نے خبرایجنسی کا دعویٰ مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے خبررساں ایجنسی رائٹرز کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی،  ایران کے منجمد فنڈز نہ جاری ہوئے اور نہ ہی منتقل کیے گئے۔

خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 رائٹرزکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق جاری مذاکرات کے آخری مراحل کے دوران سامنے آئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کیساتھ تاریخی معاہدہ!امریکہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

دو علاقائی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تقریباً 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہے۔

دیگر دو ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی رقم 20 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے اور یہ اقدام ایران کے حملے روکنے کے بدلے طے پایا۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے  میڈیارپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی۔ ایران کے منجمد فنڈز نہ جاری ہوئے اور نہ ہی منتقل کیے گئے۔