ثنا یوسف قتل کیس؛مقتولہ کے ورثا نے ملزم کی شناخت کرلی

Jun 13, 2025 | 19:57:PM
ثنا یوسف قتل کیس؛مقتولہ کے ورثا نے ملزم کی شناخت کرلی
کیپشن: ثنا یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس  میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،مقتولہ کے ورثا نے ملزم کی شناخت کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی پھپھو اور والدہ نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی شناخت کی۔ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوا۔

ملزم عمر حیات کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار اور معروف وکیل ساتھی سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق