عیدالاضحی سے قبل،بکرا چور پکڑے گئے

Jun 13, 2023 | 22:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عیدالاضحی کی آمد سے قبل بکرے چور گروہ بھی سرگرم ہوگئے،جبکہ 3 کار سوار بکرا چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ  سلطان کالونی میں 3 کار سوار بکرا چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، 3 رکنی کار سوار چوروں کے گروہ نے اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب سے 2 بکرے چوری کئے تھے،

  پولیس نے بتایا کہ اہل علاقہ نے سلطان کالونی کے قریب کار سوار چوروں کو دھرلیا اوربکرے برآمد کرلئے،جبکہ چوروں پر  جوتوں،تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔ 

24 نیوز کو  چوروں کی شہریوں کے ہاتھوں دھلائی کی فوٹیج  موصول ہو گئی، جبکہ  تینوں چوروں کی دھلائی کے بعد چوکی سلطان کالونی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔