کراچی میں نقل مافیا کی من مانیاں عروج پر، پرچہ پھر آؤٹ

Jun 13, 2023 | 10:18:AM
کراچی میں نقل مافیا کی من مانیاں عروج پر، پرچہ پھر آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نقل مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں،کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے۔

 گورنمنٹ کالج فار مین امتحانی مرکز کے باہر طالب علموں کے پاس واٹس ایپ پر پرچہ دستیاب ،امتحانی سینٹر سے بھی پرچہ آؤٹ ہوا ،طالب علموں کے ہاتھوں امتحانی مرکز کے اعتراف سوالیہ پرچہ حل ہونے لگا،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  حیدرآباد سے دوران امتحان طلبا کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو ئی، نویں اور دسویں جماعت کے بعد گیارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران بھی موبائیل فون کا آزادانہ استعمال ہوتا رہا۔

طلبا کی جانب سے کمرہ امتحان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی