میں’’بہادر پرندہ‘‘ ہوں۔  علیزے شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی

Jun 13, 2021 | 11:06:AM
میں’’بہادر پرندہ‘‘ ہوں۔  علیزے شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اداکارہ علیزے شا ہ ان دنوں بہت سی خبروں میں ان ہیں,  سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی  علیزے شاہ نے  خود کو ’بہادر پرندہ‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ’پرندوں‘ والا ٹیٹو بنا ہے۔اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے۔‘

اداکارہ علیزے شاہ کی اس معنی خیز پوسٹ کو جہاں اُن کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں کی بڑی اُن کی پوسٹ لائک کرچکی ہے۔ علیزے شاہ کی پوسٹ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اس شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔چند روز قبل اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ نے اداکار احسن شاہ کے شو میں شرکت کی اور یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے پریشان ہوگیا تھا۔

شو کے اس کلپ کی ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ’چلیں! کوئی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیںبادل برس پڑے۔موسم خوشگوار۔ محکمہ موسمیات نے مزید نوید سنا دی