بلوچستان میں بی ایڈاور بی ایس سکالرشپ کے لیے 3 ہزار سے زائد طالبات کا ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان کی طالبات کے لیے بی ایڈ اور بی ایس اسکالرشپ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد, 400 مخصوص اسکالرشپس کے لیے مجموعی طور پر 3,147 طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی .
صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں 1,694 امیدوار طالبات ٹیسٹ میں شریک ہوئیں,کوئٹہ، گوادر، تربت، خضدار، حب، ژوب اور سبی سمیت صوبے بھر میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
امتحان کی شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے 253 انویجلیٹرز اور 14 مانیٹرنگ افسران تعینات ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل خان جعفر نے یونیورسٹی آف بلوچستان امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
سیکریٹری سکول ایجوکیشن کا بہترین انتظامات اور ٹیسٹ کے شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپ ٹیسٹ کا مقصد بلوچستان کی طالبات کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی