سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Jul 13, 2026 | 15:12:PM
  سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر4329736 روپےکاہوگیا،دس گرام سونےکی قیمت 3258 روپے کم ہو کر 368429 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 123 روپےکم ہوکر 6339 روپےپر آگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 38 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4073 ڈالر پر آگیا۔

 اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک وقت میں 1.6 فیصد تک کمی آئی اور یہ تقریباً 4,073 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور کارگو طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ!

 ادھر آبنائے ہرمز کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو "غیر معینہ مدت تک بند" کرنے کے دعوے کے بعد امریکا نے اس بیان کی تردید کر دی۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کے جواب میں امریکی افواج نے ایک ہفتے کے دوران چوتھی بار ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس سے عالمی مہنگائی میں مزید اضافہ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکانات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں۔