یوٹیلیٹی اسٹورزکی وزیر اعظم پیکچ کےتحت مہنگی چینی خریدنے کی تیاری

Jul 13, 2023 | 16:28:PM
یوٹیلیٹی اسٹورزکی وزیر اعظم پیکچ کےتحت مہنگی چینی خریدنے کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورزکی وزیر اعظم پیکچ کےتحت مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری،فی کلو 122کی بولی مسترد کر دی گئی, 130روپے کلو پرچینی خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دستیابی کیلئے چینی خریدنے کےسواکوئی آپشن نہیں ،فی کلو 130روپے کے موصول بولی پر چینی خریدنے کا ارادہ ہے ،ابھی تک چینی خریدنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزنے130 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی ،بولی10ہزارمیٹرک ٹن چینی کیلئے موصول ہوئی ،کارپوریشن نے حال ہی میں122 روپےکلو کی موصول بولی مسترد کردی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کا سٹاک ختم ہوچکا  ہے،شہری سستی چینی سے محروم ہیں,وفاقی حکومت وزیراعظم پیکچ کےتحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے ۔

حکام کے مطابق   بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت70روپے کلو مقرر ہے ،دیگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی قیمت91 روپے کلو مقرر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سستی چینی کی مٹھاس باقی نہ رہی،ایک بار پھر قیمتوں کو پر لگ گئے