حکومت کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوششوں کو بڑا دھچکا

Jul 13, 2022 | 23:44:PM
حکومت، لوڈشیڈنگ، ختم کرنے کی کوششوں، بڑا دھچکا لگ گیا،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوششوں کو بڑا دھچکالگ گیا،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے بعد گدو پاور پلانٹ بھی مین سسٹم سے آﺅٹ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے نیشنل گرڈ سے ایک ہزار747 میگاواٹ بجلی منقطع ہو گئی، جس پرآتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع ہو گئیں، پاور ڈویژن کا کہناہے کہ آتشزدگی میں انسانی غلطی ہوئی تو ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا،پاور ڈویژن نے گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے واقعے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔
یاد رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی سرنگ میں خرابی بھی تاحال دور نہیں کی جا سکی ،نیلم جہلم ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی ٹنل کی مکمل صفائی کے بعد خرابی دور کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نجکاری کمیشن نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا