نیب میں ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے

Jul 13, 2022 | 21:23:PM
نیب، اعلیٰ سطح پر، تقرریاں اور تبادلے
کیپشن: قومی احتساب بیورو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)میں ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے،قائم مقام چیئرمین نیب کی منظوری سے ٹرانسفرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب لاہور سے محمد آفتاب کا کراچی، محمد اصغر کا نیب سکھر تبادلہ کر دیاگیاجبکہ ندیم احمد شاہد کا نیب لاہور سے نیب اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں نیب لاہور سے خاور الیاس کو نیب بلوچستان ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ محمد طارق خان کو نیب سکھر سے نیب لاہور ٹرانسفر کردیا گیا، مفتی عبدالحق کا نیب اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ کردیاگیا،حنا سعید کو نیب بلوچستان سے نیب اسلا م آباد ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے سمری بھجوادی