آڈی کی نئی الیکٹرک گاڑی نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آٹو موبائل کی دنیا میں لگژری اور جدید ٹیکنالوجی کا نیا باب کھل گیا ہے،آڈی نے باضابطہ طور پر A6 SPORTBACK e-tron SIGNATURE لانچ کر دی ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 90 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ جدید الیکٹرک گاڑی نہ صرف شاندار ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی لگژری کی علامت ہے بلکہ کارکردگی کے نئے معیارات بھی قائم کرتی ہے،آڈی A6 سپورٹ بیک ای-ٹرون جدید الیکٹرک پاور ٹرین،سمارٹ ٹیکنالوجی اور پُرکشش اسپورٹی لک کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہےجو ڈرائیونگ کے تجربے کو ایک نئی سطح پر لے جاتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کے ساتھ 5 سالہ ایکسٹینڈڈ وارنٹی فراہم کی جا رہی ہےجو صارفین کے اعتماد اور سہولت کو مزید مضبوط بناتی ہے،اس کے علاوہ گاڑی سٹینڈرڈ ڈیلیوری کے ساتھ دستیاب ہوگی، جس سے خریداروں کو فوری اور آسان فراہمی کا فائدہ حاصل ہوگا۔
آڈی A6 SPORTBACK e-tron SIGNATURE کو جدید ماحول دوست اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل کی ڈرائیونگ آج ہی اپنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خوشخبری،ہنڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان