سانپ کے ڈسنے پر شہری اسے ہسپتال لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں سانپ کے ڈسنے پر شہری اسے جیکٹ میں رکھ کر ہسپتال پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متھرا میں ای رکشہ ڈرائیور جیب میں 1.5 فٹ لمبا سانپ لے کر ضلعی ہسپتال پہنچا اور کہا کہ سانپ نے اسے مبینہ طور پر ڈس لیا ہے۔
39 سالہ دیپک سے جب سانپ کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جیکٹ سے اسے نکال کر دکھایا اور پھر واپس جیکٹ بند کرلی، مریض کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 30 منٹ اسپتال آیا تھا اور کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔
چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیرج اگروال نے مریض کو کہا کہ وہ اسے باہر رکھے کیونکہ اس سے دوسرے مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
بعدازاں پولیس کو بلایا گیا جس کے بعد اہلکار سانپ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں سے متعلق ہدایات جاری