بانی پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتے میں ایک دفعہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، وارم اپ میچ میں امریکا کو شکست دیدی