ای سی سی اجلاس ؛ترقیاتی اور دفاعی منصوبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے ترقیاتی اور دفاعی منصوبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔
دفاعی منصوبوں کیلئے5 ارب 8 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظوردی گئی،ای سی سی میں فیصلہ کیا گیاکہ دفاعی اخراجات آئندہ مالی سال سے باقاعدہ بجٹ کا حصہ ہوں گے۔
پنجاب میں ایس ڈی جی پروگرام کیلئے2 ارب روپے کی منظوری دی گئی،آٹزم سینٹر اسلام آباد کیلئے خصوصی بچوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے 32 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی۔
آسان خدمت مرکز اسلام آباد کے قیام کیلئے 80 کروڑ روپے ،ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور آئی ٹی منصوبوں کیلئے3 ارب 70 کروڑ روپے اورایف بی آر کے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کیلئے3 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ پائپ لائن پر مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،فلم و ڈرامہ فنانس فنڈ کیلئے70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،وزارت خزانہ نے فلم اور ڈرامہ صنعت کے فروغ کیلئے فنڈز شفاف طریقے سے خرچ کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں:کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں پاکستان کا کونسا نمبر ؟ پاکستانی کتنے ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں؟