خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 13, 2026 | 15:26:PM
خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں مینگورہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔ 

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے۔

علاوہ ازیں دیر لوئر، چترال ،باجوڑ، مالاکنڈ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھادیا