حج آپریشن2026، PIAنے کرایوں کا اعلان کر دیا

Jan 13, 2026 | 15:00:PM
حج آپریشن2026، PIAنے کرایوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم )حج آپریشن کیلئے پی آئی نے کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے نے حج2026ء  کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے کرایوں کا اعلان کیا۔

قومی ایئرلاین کی کرایوں کی تفصیلات اور قوائد کے مطابق حج کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ایگزیکٹو اکانومی کلاس والے کو 46 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

 اکانومی کلاس میں حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

کم از کم40روزہ حج کرایہ کراچی سے جدہ بغیر ٹیکس ساڑھے سات سو ڈالر ،لاہور، اسلام آباد،جدہ مدینہ کرایہ800ڈالر بغیر ٹیکس ہو گا۔

 دوسری کیٹگری(شولڈر) میں کراچی سے جدہ مدینہ950 ڈالر  ،لاہور جدہ 1000 ڈالر(پیک سیزن) آخری فلائٹس کا کرایہ کراچی سے1150 ڈالر ہوگا۔

لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور سے جدہ مدینہ1200ڈالر بغیر ٹیکس رکھا گیا۔

پی آئی اے کے مطابق حج2026ء کے لئے بکنگ 10فیصد ایڈوانس(نان ریفنڈ ایبل) کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔