پی ٹی آئی کا بلےکی بجائےبلےباز کے نشان پرالیکشن لڑنےکااعلان

Jan 13, 2024 | 15:29:PM
پی ٹی آئی کا بلےکی بجائےبلےباز کے نشان پرالیکشن لڑنےکااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کاپلان بی سامنے آگیا،پاکستان تحریک انصاف نے بلےکی بجائے بلے باز کے نشان پر الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔

 پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے امیدواروں کیلئے ہدایت نامہ جار ی کیا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرائیں ، اور ریٹرننگ افسروں سے وصولی بھی لیں،اگرپولیس یاآراورکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری آگاہ کریں ، ڈسٹرکٹ،صوبائی اورسنٹرل الیکشن کمیشن کوشکایت ای میل کریں۔

 اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں،  پولیس کو درخواست دیں، ہائی کورٹ میں پٹیشن کریں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹکٹس جمع کرانے کا آج آخری روز ہے اگر آج  پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا الاٹ نہیں ہوتا ہو امیدوار الیکشن میں آزاد حیثیت سے جائیں گے ، کیونکہ سپریم کورٹ سے تاحل کیس کا فیصلہ نہیں آیا اس لیے  امیدواروں کو پارٹی نے  ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی؟،فی لٹر کتنا سستا ہوگا؟اہم خبر سامنے آ گئی