یوٹیوب Shorts میں کون سی ویڈیوز مونیٹائز ہوسکیں گی؟

Jan 13, 2023 | 16:22:PM
یوٹیوب Shorts میں کون سی ویڈیوز مونیٹائز ہوسکیں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فروری 2023ء سے (Shorts) ویڈیوز پر بھی ادائیگی شروع کردے گا۔

یوٹیوب شارٹس فیچر صارفین کو ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کی طرح مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے اور ایک سال کے دوران اسکی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یوٹیوب نے اب ان ویڈیوز کیلئے مونیٹائزیشن کے آپشنز متعارف کرادیے ہیں، یوٹیوب کی متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق اپنی شارٹ ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے والے تخلیق کاروں کو ویب سائٹ کے قوانین سے اتفاق کرنا ہوگا۔

18 سال سے کم عمر content creators کو شرائط کی رضامندی میں اپنے والدین کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

اب یوٹیوب شارٹس پر بھی اشتہارات چلیں گے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا %45 مواد تخلیق کرنے والوں کو ملے گا، یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ مواد تخلیق کرنے والے اپنی یوٹیوب شارٹس ویڈیوز پر ہر 10 ملین ویوز پر $900 تک کما سکتے ہیں۔

کمپنی نے ان کلپس کو مونیٹائز کرنے کیلئے اپنی پالیسی بھی واضح کی ہے جس کے تحت وہ ویڈیوز جو پہلے ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہوچکی ہوں وہ مونیٹائزیشن کی اہل نہیں ہوں گی، مزید برآں مووی یا گانوں کے کلپس میں ترمیم کرکے بنائی گئی ویڈیوز کو بھی مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔

اپنے چینل کو مونیٹائز کرنے کیلئے تخلیق کاروں کے پاس 365 دنوں کے اندر 4,000 گھنٹے واچ ٹائم ہونا چاہیئے یا 90 دنوں کے اندر تمام یوٹیوب شارٹس پر 10 ملین ویوز ہونے چاہئیں۔

اس نئی اپ ڈیٹ کیساتھ یوٹیوب نئے تخلیق کاروں کو انکی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے تاہم یوٹیوب تخلیق کاروں کو ادائیگی انکے content  کے معیاری ہونے کی بنیاد پر نہیں کرے گا بلکہ ویڈیوز کے وائرل ہونے کو ترجیح دے گا۔