ڈاکوئوں نے خاتون کی مدد سے شہری کو لاکھوں کی نقدی سے محروم کردیا

Jan 13, 2022 | 14:39:PM
ڈاکوئوں نے، بینک، شہری ، لوٹ لیا
کیپشن: لاکھوں کی نقدی، فائل فوٹو

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بینک سے25 لاکھ  روپے نکلوانے والا شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  واردات کے دوران برقعہ پوش خاتون بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہمراہ تھی، شہری عاطف رائیونڈ روڈ پر واقع میزان بینک سے رقم نکلوا کر دفتر پہنچا تھا۔ ملزموں نے شہری عاطف کو 25 لاکھ سے محروم کردیا۔ خاتون موٹرسائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیتی ہے۔ مزاحمت پر دونوں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری پر تشدد  کرتے  رہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔نقاب پوش ڈاکو فائرنگ  کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیںجن نکالنے کا بہانہ۔ جعلی عامل نے فالج سے متاثرہ خاتون  کیساتھ  ایسا کام کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں